پاکستان نے بھارتی رافیل گراکر دنیا کو حیران و پریشان کردیا، ٹیلیگراف

برطانوی اخبار ٹیلیگراف کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارتی رافیل گرا کر دنیا کو حیران اور پریشان کردیا، پاک چین ٹیکنالوجی کے خوف سے بھارتی رافیل سرحد سے 300 کلو میٹر دور رہے۔

برطانوی اخبار ٹیلی گراف بھی پاکستان کی فضائی برتری کا معترف ہے، اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ چین پاکستان مشترکہ ٹیکنالوجی نے عالمی عسکری ماہرین کو نظریہ بدلنے پر مجبور کردیا، رافیل گرا کر پاکستان نے فضاؤں میں اپنی برتری ثابت کردی۔

اخبار کا کہنا ہے کہ پاک چین ٹیکنالوجی کے خوف کے باعث رافیل طیارے بھارتی سرحد سے 300 کلومیٹر دور رہے، پاکستان نے بھارتی رافیل گرا کر دنیا کو حیران اور پریشان کردیا۔

ٹیلیگراف نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان نے جدید ٹیکنالوجی سے بھارت پر خوف طاری کردیا ہے، بالاکوٹ واقعے کے بعد بھارت اپنے دفاع کو محفوظ بنانے کیلئے طاقتور جہاز خریدتا رہا۔

برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ پاکستان نے چین کی مدد سے سائلنٹ ٹیکنالوجی حاصل کی، بھارتی پائلٹس کو سمجھ ہی نہ آیا، وہ کیسے پاکستانی ہدف کا نشانہ بن گئے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل فرانسیسی اور امریکی میڈیا بھی پاکستان کے ہاتھوں بھارتی رافیل گرائے جانے کی تصدیق اور پاکستان کی فضائی برتری کا اعتراف کرچکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *